بار بار بہا لہو یسوع کا تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے بے قرار بہا لہو یسوع کا تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے ۱
ماتھے سے ٹپکا ذہن آزاد ہو
چہرے سے ٹپکا رُوپ آباد ہو
دھار دھار بہا لہو یسوع کا
تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے
۲
ہاتھوں سے نکلا بانہوں میں لینے
پیروں سے نکلا رستہ بنانے
تار تار بہا لہو یسوع کا
تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے
۳
بھیگا لہو سے سر مکتی دلائی
توڑا بدن اور قیمت چکائی
سوئے دار بہا لہو یسوع کا
تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے
۴
پیٹھ پہ ریگھاریاں خون بنائے
پسلی کا خون دیکھو دلہن سجائے
آر پار بہا لہو یسوع کا
تیری شفا کے لئے میری شفا کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.