بادشاہ میرا بادشاہ
یسوع میرا بادشاہ
جنگ میں وہ فاتح ہوا
یسوع میرا بادشاہ
۱
اونچی اُس کی شان ہے
سب سے وہ مہان ہے
ران پہ جس کی ہے لکھا
بادشاہوں کا بادشاہ
۲
صاحبِ اختیار ہے
ربّ کا وہ اوتار ہے
جو طوفانوں کو دیتا تھما
وہ ہے میرا بادشاہ
۳
موت کو اُس نے مار دیا
قبر کو اُس نے پھاڑ دیا
ابلیس کو دیا جس نے جھکا
وہ ہے میرا بادشاہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.