Loading

اے شامِ کلوری ، اے شامِ کلوری

Ay sham-e-kalvari ay sham-e-kalvari
ایسٹر| 5|
+
اے شامِ کلوری ، اے شامِ کلوری
تو غم سے ہے بھری
۱
تو نے غموں کو اپنے گلے سے لگا لیا
سینے پہ دار پاک کو تو نے سجا لیا
اس کے لہو سے آج تیری مانگ سج گئی
۲
کوڑوں کے جتنے زخم تنِ پاک پہ لگے
جتنے لہو کے داغ تیرے جسم پہ سجے
وہ بن گئے ہیں میرے لئے وجہِ مخلصی
۳
یسوع نے اپنے بازو پسارے میری طرف
بڑھنے لگے مدد کو سہارے میری طرف
دیکھی ہے تو نے یاد محبت کی وہ گھڑی
۴
مریم کے دل کو چیر گئی غم کی تیز دھار
ابھری تھی جب صلیب سے یسوع کی یہ پکار
اے باپ تیرے ہاتھوں میں جاں اپنی سونپ دی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector