Loading

اپنوں کو بھی رونے نہ دیا خود بھی چُپ رہا

Apno ko bhi rony na diya khud bhi chup raha
ایسٹر| 5|
+
اپنوں کو بھی رونے نہ دیا خود بھی چپ رہا
مصلوب اس طرح سے مسیحا میرا ہوا
۱
تیرے بغیر کون مسیحا صلیب پر
کرتا ہے زندگی کے تقاضوں سے باخبر
مقتول قاتلوں کے لئے بھی کرے دعا
۲
حاصل کسے یہ شرف کہ یوں بھی کوئی کرے
فردوس راہزن کو سرِ دار بخش دے
کیا خوب دار پر بھی اسے اختیار تھا
۳
اے کاش کیوں ہے میرے لئے تُو بھی دیدہ تر
یہ میرے حق میں یونہی لکھا اپنی فکر کر
مَیں جی اٹھوں گا مر کے مسیحا نے تھا کہا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector