آؤ ہم خداوند کی روشنی میں چلیں وہ اپنی راہ دکھائے گا ہم اُس کے راستوں پہ چلیں (۱)
وہ عدالت کرے گا قوموں کی
اور امتوں کو ڈانٹے گا
وہ اپنی زبان کے عصا سے
زمین کو مار مکائے گا
آؤ سب اُس کے کوہِ مقدس میں چلیں
(۲)
مغروروں کو وہ کرے گا پست
اور بدلہ لے گا شریروں سے
وہ شفاعت کرے گا غریبوں کی
اور شفقت کرے دلگیروں سے
سب مل کر اُس کی چراگاہ میں چلیں
(۳)
اے یروشلیم کے سب لوگو
اور دنیا کے سب باشندو
سب اس کی بات پہ غور کرو
اے دنیا کے سب نازندو
سب مل کر اُس کی بارگاہ میں چلیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.