اے رب تُو گزرے وقتوں میں
ہماری تھا پناہ
تُو آفت میں محافظ تھا
اور دُکھ میں آرام گاہ
۱
تیری پناہ میں محفوظ
سب تیرے اِیماندار
اور تیرا قوی بازو ہے
اُن سَب کا مددگار
۲
پیشتر جہان کی ہستی سے
جب کچھ موجُود نہ تھا
ازل سے تُو یہواہ ہے
اور رہے گا سَدا
۳
تیرے حُضور میں سال ہزار
ایک پہر جیسے رات
ایک لمحے میں گزرتے ہیں
اِس عالم کے اوقات
۴
زمانوں کے سیلاب میں سب
اِنسان بہہ جاتے ہیں
اور خواب کی مانند بنی خاک
جلد گُزر جاتے ہیں
۵
خُدایا گُزرے وقتوں میں
تُو رہا تھا ہمراہ
اَب زندگی بھر مُحافظ ہو
آخر میں پناہ گاہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.