عاجزی و انکساری کا نمونہ خوب ہے پیر دھونا خاکساری کا نمونہ خوب ہے ۱
کیسے اُس نے رومال باندھا اور زمیں پر بیٹھ کر
سب شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور سُکھائے پونچھ کر
آج کے دِن یادگاری کا نمونہ خوب ہے
۲
دوسروں کے پیر چھُونا عزت و تکریم ہے
پر کِسی کے پاؤں دھونا کئی گُنا عظیم ہے
یہ ہماری پیروکاری کا نمونہ خوب ہے
۳
ہو کے مالک اُس نے دیکھو کیا مثال دی ہمیں
سچی خدمت کی تعلیم باکمال دی ہمیں
یہ حقیقی دینداری کا نمونہ خوب ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.