Loading

آبِ حیات سب کو پلاتا ہے المسیح

Aab-e-Hayat sabko pilata hai Al-Masih
کیتھولک کلیسیا، ایسٹر، غزلیات، عشائے ربانی، آزادی| غلام عباس| اسمبلیز آف گاڈ، ہوشعنا، روح کی خوشی، سیالکوٹ کنونشن، تمجیدِ مسیحا| 62|
+
آبِ حیات سب کو پلاتا ہے المسیح
تشنہ لبوں کی پیاس بجھاتا ہے المسیح
1
بھوکے جو زندگی کی غذا کے ہیں سیر ہوں
نانِ بقا سبھوں کو کھلاتا ہے المسیح
2
پوشاک راستی کا نہ ہو جس کے جسم پر
اس کو لباسِ پاک دلاتا ہے المسیح
3
دنیا کے اور نفس کے جو ہو گئے اسیر
قیدِ گناہ سے ان کو چھڑاتا ہے المسیح
4
دیدارِ ربِ پاک کی گر تم کو ہو طلب
الحق خدائے پاک دکھاتا ہے المسیح
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector