Loading

آ سوئے کلوری چلیں

Aa suye kalvari chlein
ایسٹر| اسمبلیز آف گاڈ| 6|
+
آ سوئے کلوری چلیں ، آ سوئے کلوری چلیں
تیری نجات کے لئے ، ابدی حیات کے لئے
تیرے مسیح نے جان دی ، ہے کائنات کے لئے
(۱)
دیکھ تیرے حبیب پر ، ہوتا ہے ظلم صلیب پر
فضا میں اک غبار ہے ، فلک بھی اشکبار ہے
لہو لہو بدن تمام ، وہ باپ سے ہے ہم کلام
اے باپ ان کو معاف کر ، اے باپ ان کو معاف کر
(۲)
کتبے ہیں سر پہ جڑ دئیے ، میخوں سے ہاتھ جڑ دئیے
ہے سر پہ تاج خاردار، لباس بھی ہے تار تار
لہو لہو بدن تمام ، وہ باپ سے ہے ہم کلام
اے باپ ان کو معاف کر ، اے باپ ان کو معاف کر
(۳)
یہ ظلم یہ صعوبتیں ، یہ کرب یہ اذیتیں
تیری خطاؤں کے سبب ، تیرا مسیح ہے جاں بلب
لہو لہو بدن تمام ، وہ باپ سے ہے ہم کلام
اے باپ ان کو معاف کر ، اے باپ ان کو معاف کر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector