آ کلوری کی راہ پر زرا چل کے دیکھ لے

Aa Calvary ki raah par zara chal kay dekh lay
ایسٹر، غزلیات| تہمینہ طارق| عنایت ڈینئیل صلیبی| 10|
+
آ کلوری کی راہ پر ذرا چل کے دیکھ لے
کتنا کٹھن ہے یہ سفر ذرا چل کے دیکھ لے
۱
سُولی اُٹھا کے کس طرح پہنچا پہاڑ پر
گرتا تھا بارہا مگر ذرا چل کے دیکھ لے
۲
غم سے نڈھال مامتا مُردہ سی ہو گئی
کس ماں کا تھا لختِ جگر ذرا چل کے دیکھ لے
۳
ہوں گے صلیبیؔ راستے اب بھی لہو سے تر
تازہ رہا رنگ و اثر ذرا چل کے دیکھ لے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector