Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات

کاش وہ دن آئے

نذیر قیصر نظمیں مطالعات: 153 پسند: 0

کاش وہ دن آئے
جب میں
خواہش کے کالے پتھر کا
سینہ چیر کے
باہر جھانک سکوں
کاش وہ دن آئے
جب میں
’’میں‘‘ اور ’’تو‘‘ کی
زنگ آلود اور سُرخ ہواؤں
کے جنگل سے
آگے جا کر
ذہن کے طاق میں
نیلے فلک کا
دیا جلا کر
سوچ سکوں
کاش وہ دن آئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید