Mother's Day 2026 ادبی تخلیقات
← واپس
📖 گوشۂ ادب

قرض ادا کرنا تھا کر کے لوٹ آیا

✍️ عارف پرویز نقیب غزلیات 👁 148
قرض ادا کرنا تھا کر کے لوٹ آیا دستک اُس دہلیز پہ دھر کے لوٹ آیا
۔۔۔ نکلا کاروبار میں کرنے ہیروں کا
دامن میں سنگریزے بھر کے لوٹ آیا ۔۔۔
گھر میں چاہت، خوشبو، نغمے ہی نہ تھے دیکھے جو آثار کھنڈر کے لوٹ آیا
۔۔۔ میں نے ہر آغوش میں خنجر دیکھے ہیں
ماں کے پاس ہی آخر ڈر کے لوٹ آیا ۔۔۔
دل تو تیرے پاس ہے لیکن یار نقیبؔ جان حوالے کس کے کر کے لوٹ آیا
← مدرز ڈے اسپیشل