Mother's Day 2026 ادبی تخلیقات
← واپس
📖 گوشۂ ادب

ماں کی ممتا

✍️ ونسینٹ پیس عصیم گیت 👁 154
نرم گداز ترے ہاتھوں سا لمس کہاں تیری پیار بھر آنکھوں سا عکس کہاں
۔۔۔ تُو پر تو ہے نورِ الہٰ کی شفقت کا
دل کے آنگن میں اک عکس محبت کا روئیں روئیں میں تجھ سے پیار کا رقص کہاں
۔۔۔ تیری تھپکی تیری لوری سر ساگر
جیسے چھلکتی جائے جل سے اک گاگر ماں تجھ جیسا سارے جہاں میں درس کہاں
۔۔۔ پیار، دلاسا، پرسہ سب کچھ ملتا ہے
چاند بھی جیسے دن اور رات نکلتا ہے ماں تجھ جیسا اور خدا سا ترس کہاں
۔۔۔ طوفانوں میں ڈھال عصیمؔ کی بن جائے
درد و غم کے آگے وہ ہے تن جائے ماں کی ممتا جیسی ہمت انس کہاں
← مدرز ڈے اسپیشل