ذوالجلال ، ذوالجلال یسوع اعلیٰ تیری شان

Zul-jalaal Zul-jalaal Yesu a'la teri shaan
کرسمس، کیتھولک کلیسیا، مقدسہ مریم| ہوشعنا| 58|
+
ذوالجلال ، ذوالجلال یسوع اعلیٰ تیری شان
تو ہے شافی اور کافی تیری آمد پُر جلال
۱
تُو چھوڑ تخت کو دنیا میں بن انساں آیا ہے
اور سب عالم کو راستہ تُو نے پاک بتایا ہے
یہ خوش ہیں تیری آمد سے سب دنیوی انسان
۲
کُل عرشِ بریں پر مل کے ملائک گیت گاتے ہیں
ستائش اپنے خالق کی اور حمد سناتے ہیں
ہوشعنا، ابنِ اللہ کو ہی جس کی اعلیٰ شان
۳
آج گھر گھر تیری آمد کی لوگ خوشیاں مناتے ہیں
سب عالم کو خوشخبری کا پیغام سناتے ہیں
اب دیکھے گا نظارہ تیرا سارا پاکستان
۴
کیا دھوم مچی اس خالق کی ہے یسوع جس کا نام
اے لوگو آ کر دیکھو اُس کی عظمت کا پیغام
آ جاؤ اس کے قدموں میں اے اقوامِ جہان
۵
مبارک ہو ماں مریم تُو ہے تیری اعلیٰ شان
تولد تیرے شکم سے ہے ہوا شاہ سلطان
وہ مالک ہے کُل چیزوں کا اور خالقِ جہان
۶
ستائش باپ اور بیٹے کی اور روح پاک کی ہو
مبارک تیری آمد ہو سب بنی آدم کو
تو رزاق ہے کُل عالم کا اے شاہوں کےسلطان
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector