زندگی میں نفرتیں تھیں اُلجھنیں بڑی
ہر قسم کے رنج اور گناہوں کی گھڑی
ایسے میں خُدا نے اپنا بیٹا دے دیا
دے دیا ہے جس نے آپ اپنا آپ
(کورس)
آؤ آؤ سارے آؤ بیت لحم میں آؤ ہُوا ظاہر اُس کا پیار اصطبل میں دیکھو تُم بادشاہ کو دیکھو تم کتنا انوکھا اُس کا پیار ۱
مجوسیوں نے دیکھا تارا آسمان پر
پیچھے پیچھے چلتے ہوئے آئے ہیں یہاں
مُر سونا لُبان کے اُسے وہ تحفے دیتے ہیں
دیکھو پیدا ہُوا ہے ایک بادشاہ
۲
بھیڑیں چھوڑ گڈرئیے آئے ملنے یسوع سے
دیکھ کر حیران ہیں خوشی مناتے ہیں
مریم اور یوسف اُسے پیار کرتے ہیں
آس پاس چرنی کے لیلے پھرتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.