زندگی کے ہر سفر میں ساتھ دینا

Zindagi ke har safar mein saath dena
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 46|
+
زندگی کے ہر سفر میں ساتھ دینا
مسیحا ساتھ دینا
مشکلوں میں ہاتھ میرا تھام لینا
مسیحا ساتھ دینا
۱
میری سوچوں کا تُو محور میری ابدی چٹان
میری راہوں کا تُو رہبر بولے میری زباں
ڈگمگائیں گر قدم تُو تھام لینا
مسیحا ساتھ دینا
۲
تشنگی میری مٹی ہے تجھ کو پاکر خدا
شادماں ہے میرا تن من تجھ کو پا کر خدا
مجھ کو اپنے ازلی تُو احکام دینا
مسیحا ساتھ دینا
۳
اے خداوند تجھ کو چاہوں تجھ کو پیار کروں
اپنے جیون کا میں ہر پل تجھ کو نذر کروں
جب تلک ہے دم میں دم تُو ساتھ دینا
مسیحا ساتھ دینا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector