زندگانی تو ہے، بندگانی تو ہے سچ کا تو سورج، جیون کی روٹی جیون کا پانی ، تو ہے میری زندگانی تو ہے ۱
چاہوں میں تجھے پوجوں میں تجھے
گاؤں میں تیرے بھجن
جھک جھک کر تجھے سجدہ کروں
چوموں میں تیرے چرن
اپنے لہو سے، مجھ کو تو دھو دے
میری زندگانی تو ہے
۲
تنہا مجھے نہ تو چھوڑے گا
سارے طوفانوں کو موڑے گا
سارے یہ بندھن توڑے گا
ہاتھوں کو تھام لے ، تازہ کلام دے
میری زندگانی تو ہے
۳
زندگی میری بندگی تیری
سانسوں کا خالق تو ہے
شاہوں کا شاہ خداوند خدا
پرستش کے لائق تو ہے
میری بہار تو، دل کا قرار تو
میری زندگانی تو ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.