Loading

زندہ خدا کے لشکر سارے مل کر گاتے ہیں

Zinda Khuda ke lashkar sare mil kar gate hain
بپتسمہ، موت، متفرق نغمات، روحانی جنگ، آمدِ ثانی | اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی، تمجیدِ مسیحا| 30|
+
زندہ خدا کے لشکر سارے مل کر گاتے ہیں
بادشاہ یسوع آتا ہے ہم جشن مناتے ہیں
ہالیلویاہ ہوشعنا، ہالیلویاہ ہوشعنا
۱
موت کا سینہ چاک ہوا شیطان ہوا برباد
جیون اور الفت کا ہوا ہے شہر نیا آباد
سب ہاتھوں میں فتح کا پرچم لہراتے ہیں
۲
اپنے اپنے جامے دھو لو خونِ مسیحا سے
ہم ہمیشہ راج کر یں گے ساتھ مسیحا کے
دشمن پیچھے ہٹتا ہے ہم بڑھتے جاتے ہیں
۳
اُس کی آمد کی ہے خبر نرسنگوں کا شور
نعرے مارو جے للکاروں بادشاہی کا زور
آنے والا جلدی ہے ہم راہ سجاتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector