ذرا دیکھ کے چل میرے بھائی کہیں ہو نہ تُجھ سے بُرائی اِک نُقطہ کرے پیدا خُدائی سے جُدائی ۱
اِک بات کو بُھولا تھا آدم
کر بیٹھا سب کچھ ختم
پھر ٹُوٹا اُس کا جُھوٹا بھرم
بُھول سے مار ہے کھائی
۲
وہ محرم تھا بنا مُجرم
کہیں تُجھ سے نہ ہو جُرم
کہیں بُھول نہ جانا اُس کا کرم
تُجھ سے نہ ہو بے وفائی
۳
یسوع کی باتیں ذرا غور سے سُن
نہ اپنے لئے جال بُن
اب وقت ہے سچی راہ کو چُن
یہ بات تُجھے سمجھائی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.