زنجیروں کو توڑیں رخ طوفان کا موڑیں پریم سے رشتہ جوڑیں ، خداوند چاہتا ہے سنو اےمسیحیو! سنو اے مسیحیو! ۱
شاہی کاہن بنیں، پاک دامن بنیں
شکتی مان ہوں، ہم مہان ہوں
یسوع میں ڈھل جائیں، کثرت سے پھل لائیں
تاریکی مٹائیں، خداوند چاہتا ہے
۲
روح میں یسوع بسے ، جان میں یسوع بسے
ظاہر اُس کا جلال ہر مسیحی کرے
دہ یکی بھی لائیں مل کر قدم اُٹھائیں
پیار کے دیپ جلائیں، خداوند چاہتا ہے
۳
ہے سچائی یہی یسوع ہی ہے خدا
باپ بیٹا اور روح ہم میں رہتے سدا
روح سے بھرتے جائیں، پاک کلام سنائیں
مُردوں کو جلائیں ، خداوند چاہتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.