زمانے بھر کی قسمت کا ستارہ بن کے آیا ہے مسیحا بے سہاروں کا سہارا بن کے آیا ہے ۱
ازل سے منتظر جس کے رہے تھے انبیا سارے
وہ بیت لحم کی بستی میں دلارا بن کے آیا ہے
۲
بڑی ہے چار سو رونق مسیحا تیرے آنے سے
اندھیری کالی راتوں میں نظارہ بن کے آیا ہے
۳
نہ گھبرا تو اے گوہرؔ اب کہ کیسے مغفرت ہوگی
مسیحا تو گناہوں کا کفارہ بن کے آیا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.