Loading

زبور 27: خُداوند میری روشنی ہے، مجھے کس کی دہشت بھلا

Zaboor 27: Khudawand meri roshni hai mujhe kis ki dehshat bhala
ایذا رسانی، روحانی جنگ، مزامیر| 12|
+
خُداوند میری روشنی ہے، مجھے کس کی دہشت بھلا
خُداوند میرا ہےسہارا ، مجھے کس کی ہیبت بھلا
١
شریروں نے مجھ کو تھا گھیرا،مخالف میرے وہ ہوئے
میرا گوشت کھانے وہ آئے ،گرے سارے ٹھوکر وہ کھا
٢
جو لشکر میرے سامنے بھی ، ہوں خیمہ لگا ئےہوئے
مقابل ہو جنگ پر میرا دل ،کبھی بھی نہیں ڈرے گا
٣
خُداوند سے مانگا یہی ہے، رہے گی یہی تشنگی
عمر بھر رہوں تیرے گھر میں، مَیں دیکھوں جمال تیرا
٤
وہ خیمے کے پردے میں اپنے، پوشیدہ رکھے گا
مصیبت کے دن مجھ کو مُحکم ،چٹان پہ وہ رکھے گا
٥
میں اب ہر طرف دشمنوں پہ، کِیا جاؤں گا سرفراز
خُداوند کے گھر میں خوشی کی، نذریں مَیں نذرانوں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector