خداوند میرا چوپان ہے مجھے کمی نہ ہوگی ۱
وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بٹھاتا ہے
وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے
وہ میری جاں کو بحال کرتا ہے
وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں پر
لے چلتا ہے
۲
بلکہ خواہ موت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گزر ہو
مَیں کسی بلا سے نہیں ڈروں گا ، کیونکہ تو میرے ساتھ ہے
تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے ، مجھے تسلی ہے
۳
تو میرے دشمنوں کے روبرو میرے آگے دستر خوان بچھاتا ہے
تو نے میرے سر پر تیل ملا ہے میرا پیالہ لبریز ہوتا ہے
یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی
اور مَیں ہمیشہ خداوند کے گھر میں
سکونت کروں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.