فہم عطا کر مجھ کو خدایا تا شریعت کو تیری میں جانوں 1
تو ہی نے الہیٰ میرے صورت بنائی
ہاتھوں نے کاریگری یہ دکھائی
تو ہی نے مٹی سے مجھ کو بنایا
2
دل میں جو اپنے تجھ سے ہیں ڈرتے
مجھ کو وہ دیکھ کر خوشیاں ہیں کرتے
تیرے کلام پر ہے میرا بھروسا
3
تیرے نیاں سب ہین سچے الہیٰ
بھیجی محبت سے مجھ پر تباہی
جانتا ہوں میں سب یہ میرے خدایا
4
وعدہ کیا تو نے بندے سے جیسے
شفقت سے تیری تسلی ہو ویسے
مجھ پر تو ہو تیری رحمت کا سایہ
5
کیونکہ اسی سے میری زندگی ہے
تیری شریعت میں میری خوشی ہے
شرمندہ ہون سب گھمنڈی خدایا
6
میرے خلاف باندھ کے جھوٹے منصوبے
مجھ کو پہنچایا نقصان ہے اُنہوں نے
پر سب تیرے فرضوں کو یاد میں رکھوں گا
7
ایسا ہو یا رب کہ جو تجھ سے ڈرتے
تیری شہادتوں کو یاد کرتے
دل میری جانب ہے مائل اُن سب کا
8
ایسا تو کر اے خداوند میرا دل
تیرے قواعد کی جانب ہو مائل
تاکہ کبھی نہ ہوں میں شرمندہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.