یسوع تیرےبن اور کو سجدہ نہ کریں گے مٹ جائیں گے لیکن کبھی شکوہ نہ کریں گے ۱
کئی بار آزمایا ہے شیاطین نے ہم کو
شیطان کہے گا جو وہ مانا نہ کریں گے
۲
مریم کی مبارک ہوں تجھے لوریاں یسوع
جس گیت میں تُو نہ ہو وہ گایا نہ کریں گے
۳
ہم تیرے ہیں اور تجھ پہ بھروسا ہے ہمارا
درِ غیر پہ چکے سر یہ گوارا نہ کریں گے
۴
ہے دِل بھی فدا تجھ پہ میری جان بھی صدقے
در تیرے سے ہٹ جا نا گوارا نہ کریں گے
۵
چرنوں میں مسیحا کے زمانے کی ہے تسکین
منظورکوئی اور تمنا نہ کریں گے
۶
تُو ہی راج کرے گا اِس دُنیا میں آکر
ارشاد کرے گا جو وہ مانا ہم کریں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.