Loading

یسوع پیارے پاک حلیم

Yesu pyaare paak haleem
سنڈے اسکول، ترجمہ شدہ گیت| سیالکوٹ کنونشن| 6|
+
یسوع پیارے پاک حلیم
ہو ہم بچوں پر رحیم
تیرے پاس ہم آتے ہیں
اپنے دِل کو لاتے ہیں
۱
ہم ہیں چھوٹے اور کمزور
دے تُو ہم کو اپنا زور
ہو ہماری تُو پناہ
لے چل ہم کو سیدھی راہ
۲
ہم کو رکھ تُو اپنے ساتھ
تیرے ہاتھ میں دیتے ہاتھ
تُجھ میں ہم کو ہے آرام
رہ ہمارے ساتھ مدام
۳
یسوع اب اِس دِل کو لے
برکت بخش اب کثرت سے
کر ہم بچوں کو پیار
اپنے لئے کر تیار
۴
تیرا گھر ہے کیا ہی خُوب
تیری باتیں ہیں مرغُوب
ہم کو تُو ہی ہے عزیز
تیرا نام ہے دِل عزیز
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector