Loading

یسوع نے تیرے واسطے اپنا لہو بہا دیا

Yesu ne tere wasta apna lahoo baha diya
متفرق نغمات| روح کی خوشی| 6|
+
یسوع نے تیرے واسطے اپنا لہو بہا دیا
اِس کےعوض دِلِ عزیز یسوع کو تُو نے کیا دیا
۱
توبہ کرو گناہ سے یسوع نے سب کے واسطے
سولی پہ چڑھ کے خود بخود اپنا لہو بہا دیا
۲
ابنِ خدا تھا بے گناہ پھر بھی دشمن نے یہ کیا
ہاتھوں میں کیلیں ٹھونک دیں سولی اُسے چڑھا دیا
۳
دیکھو تو اُس کی بے بسی پیارے مسیح کی عاجزی
پانی نہ دے سکا کوئی سرکہ اُسے پلا دیا
۴
کیوں کر نہ اپنی جان دوں ابنِ خدا کے واسطے
جس نے خدائے پاک کو قرضہ میرا چکا دیا
۵
جینے کی آرزو نہیں مرنے کا کوئی ڈر نہیں
یسوع نےجیتے جی مجھے جنت کا آسرا دیا
۶
دِل میں تیرا ظہور ہے آنکھوں میں تیرا نور ہے
روشن رہے گا ہر گھڑی دِیا جو تُو نے جلا دیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector