یسوع نام کی خوشخبری دُنیا کو سُنا دیں گے روحِ پاک کی چنگاری سے آگ لگا دیں گے لگا دیں گے، لگا دیں گے ۱
یسوع کے نام پہ ہل جاتے ہیں قدم چٹانوں کے
اُس کے نام پہ لوٹ آتے ہیں تیر کمانوں کے
یسوع نام پہ طوفانوں کے رُخ پلٹا دیں گے
۲
پہن یسوع کی قدرت ہم ہو گئے ہیں تیار
اُس کے سامنے ہو جاتے ہیں لشکر بھی بیکار
جاتی جولیت جیسے شیطان گِرا دیں گے
۳
خوف اور دہشت پھیلانے والے یہ جان لیں آج
یسوع ازل سے راجا ہے اور کرتا رہے گا راج
اس کے نام پہ تن من دھن کیا جان لُٹا دیں گے
۴
باندھ لئے ہیں ہم نے سارے یسوع کے ہتھیار
ایماں کی ہے سپر لگائی اور روح کی تلوار
شیطاں تیری دُنیا میں طوفان اُٹھا دیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.