یسوع میری روشنی ، یسوع میری زندگی یسوع قلعہ ہے میرا ، یسوع میری مخلصی ۱
کس کی ہے دہشت مجھے ، کس کی ہے ہیبت مجھے
جب سے ہے دل میں بسا راحت ہی راحت مجھے
شہزادہ ہے امن کا ، یسوع میرا ناصری
۲
انجانے سے خوف نے گھیرا تھا یوں میرا من
جیسے تھے چاروں طرف لشکر میرے خیمہ زن
مجھ کو چھڑاتا رہا بن کر تسلی میری
۳
قربانیاں شکر کی مذبح پہ لاؤں تیرے
غزلیں ، مزامیر اور سنگیت گاؤں تیرے
میری طلب ہے سدا ، یسوع تیری راگنی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.