Loading

یسوع میرا چوپان ہے

Yesu mera chopaan hai
موت، شفا، عشائے ربانی| بشیر مارٹن| سیالکوٹ کنونشن| 10|
+
یسوع میرا چوپان ہے
مُجھ کو کمی نہ ہو گی
وہ ہی میری چٹان ہے
مُجھ کو کمی نہ ہو گی
۱
سر سبز چراگاہوں میں
وہ مُجھ کو ہے لے جاتا
راحت کے وہ چشموں کے پاس
ہے مُجھے بٹھاتا
یسوع ہی مہربان ہے
مُجھ کو کمی نہ ہو گی
۲
کرتا ہے میری جان کو
وہ آپ ہی بحال
رہتا ہے رات دِن اُسے
میری جان کا خیال
خُوشیوں کا وہ سامان ہے
مُجھ کو کمی نہ ہو گی
۳
وہ راستی کی راہوں پر
اپنے ہی نام کی خاطر
لے کے چلتا ہے مُجھے
وہ بن کے میرا رہبر
یسوع نگہبان ہے
مُجھ کو کمی نہ ہو گی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector