یسوع مسیح نام تیرا سب ناموں سے اعلیٰ ہے سب کچھ تیرے قدموں تلے ہے تو ہی بلند و بالا ہے (۱)
چاند سورج یہ زمیں اور آسماں تیرے لئے
یہ دریا بھی اور صحرا بھی تو ہی بنانے والا ہے
(۲)
تیرے آگے جھکتے دیکھا موت کو شیطان کو
قبر و گناہ پہ فتح پا کے موت سے ہم کو نکالا ہے
(۳)
تو مجسم نور ہے تو نور ہے اس دنیا کا
اس دنیا کے اندھیاروں میں تیرے ہی دم سے اجالا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.