یسوع مسیح میں زندگی نے پایا ہے سال نیا جیون نیا ہے دھڑکن نئی ہے آیا ہے سال نیا ۱
گناہ کے بندھن ٹُوٹے زمین پر روشن ہُوا آسماں
سورج نیا ہے تارے نئے ہیں کہنے لگی کہکشاں
۲
پرانی چیزیں جاتی رہی ہیں ہر شے نئی ہو گئی
تجھ کو ملی ہے مجھ کو ملی ہے ایمان کی روشنی
۳
پھولوں کی خوشبو سے ہے مہکی دیکھو فضا چار سُو
خوشیاں بکھیرو خوشیاں سمیٹو گونجی صدا چار سُو
۴
روح کے بندھن میں بندھیں گے اہلِ زمیں آج سے
یسوع مسیح کے در پہ رہے گی میری جبیں آج سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.