یسوع مسیح کی کہانی سن لو ، یارو پھر چل دینا پریم نگر کی بانی سن لو ، یارو پھر چل دینا ۱
پلڑے میں رکھ سنگ برابا اس کو ہم نے تولا
جس نے ساروں کے دکھ جھیلے منہ نہ اپنا کھولا
برے کی قربانی سن لو ، یارو پھر چل دینا
۲
ایک انوکھا میت ہے یسوع ایک انوکھا بھائی
دکھ سکھ کا وہ سنگی ساتھی جس نے صلیب اُٹھائی
مہر و وفا کی نشانی سن لو ، یارو پھر چل دینا
۳
تھپڑ تھوکیں میخیں طعنے میری توبہ توبہ
لعنتی بننا پاپ اُٹھانے میری توبہ توبہ
ازلی پریم کہانی سن لو ، یارو پھر چل دینا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.