Loading

یسوع کی شہ زوری مجھے قوت دیتی ہے

Yesu ki shehzoori mujhe quwwat deti hai
متفرق نغمات| تمجیدِ مسیحا| 20|
+
یسوع کی شہ زوری مجھے قوت دیتی ہے
اُس کی قدرت پل پل مجھ کو جرأت دیتی ہے
۱
کائنات کا حاصل یسوع قادرِ مطلق ہے
قادر نام کی نسبت مُجھ کو سبقت دیتی ہے
۲
اُس کا مُقدس نام کہیں بھی لب پہ آ جائے
اُس کی پاک حضوری مجھ کو فرحت دیتی ہے
۳
دُنیا داری کی دولت تو خام خیالی ہے
اُس کی صلیبی دولت مجھ کو ثروت دیتی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector