یسوع کی مَیں بھیڑ ہُوں
کیوں مَیں خوشی نہ کروں
۱
اچھا میرا ہے چرواہا
اُس نے مجھے دِل سے چاہا
جنگلی جناور اور تپالی
کرتا ہے میرا رکھوالی
مجھے خوب چراتا ہے
نام لے لے بلاتا
۲
ستھری میری چراگاہ
مجھ پر اُس کی ہے نگاہ
کیا لذیذ خوراک ہے میری
اِس سے ہوتی ہے کیا سیری
راحت کے چشمنوں کے پاس
میری بجھتی ہے پیاس
۳
مَیں خوش قسمت بھیڑ ہُوں
کیوں مَیں خُوشی نہ کروں
مَیں مسیح کے ساتھ رہوں گی
اور اُسی سے خوش رہوں گی
دے گا وہ خوشی کمال
مَیں ہوں گی مبارک حال
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.