Loading

یسوع خوشیوں کا مالک ہے ایمان ہمارا کہتا ہے

Yesu khushiyon ka malik hai imaan hamara kehta hai
شادی بیاہ| روح کی خوشی| 6|
+
یسوع خوشیوں کا مالک ہے ایمان ہمارا کہتا ہے
اس گھر میں خوشیاں رہتی ہیں جس گھر میں یسوع رہتا ہے
۱
جب غم کی بارش پڑتی ہے جب دکھ کا پانی چڑھتا ہے
جو گھر مضبوط نہیں ہوتا وہ گھر ہی جلدی ڈھیتا ہے
۲
جن لوگوں کے وہ ساتھ نہیں، جس گھر پر اس کا ہاتھ نہیں
اس گھر کا باسی بے چارہ دکھ دنیا بھر کے سہتا ہے
۳
وہ ان کو برکت دیتا ہے جو اس کی مرضی کو سمجھیں
جس گھر میں اس کی مرضی ہو برکت کا دریا بہتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector