یسُوع کے سپاہی جنگ میں قدم مار جب ہے یسُوع آگے تُو نہ ہمت ہار دُشمن کے مقابل یسُوع پیشوا ہے جنگ میں اُس کا جھنڈا آگے جاتا ہے ...
(کورس)
یسُوع کے سپاہی۔جنگ میں قدم مار
جب ہے یسُوع آگے۔تُو نہ ہمت ہار
۱
فتح کی آواز سے دُشمن بھاگتا ہے
آگے بڑھ سپاہی تیری فتح ہے
تعریف کی للکا ر سے دوزخ ہے لرزاں
بھائیو نعرہ مار کر ہو تُم ثناخواں
۲
لشکر کلیسیا جنگ پر چڑھتا ہے
مومنین کو یاد کر آگے بڑھتا ہے
ہم سب مِل کر بھا ئیو ایک ہی بدن ہیں
پیار تعلیم اُمید میں ہم سب یک تن ہیں
۳
تاج و تخت ہیں فانی راج ہے بے قیام
یسُوع کی کلیسیا رہے گی مُدام
یہ ہے اُس کا وعدہ طاقت دوزخ کی
ہر گز نہیں اُس پر غالب آئے گی
۴
پس سب قومو آؤ حمد میں شامل ہو
نعرے مارو گاؤ جے جے سب کہو
بادشاہ کی تعریف میں یسُوع جس کا نام
آدمی اور فرشتے گاتے ہیں مُدام
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.