یسوع کے پیچھے پیچھے چلا جا رہا ہوں مَیں

Yesu ke peeche peeche chala ja raha hoon main
غزلیات، متفرق نغمات، آمدِ ثانی | روح کی خوشی| 45|
+
یسوع کے پیچھے پیچھے چلا جا رہا ہوں مَیں
دُنیا کو چھوڑا دُنیا سے یہ کہہ رہا ہوں مَیں
۱
جاتے ہوئے مسیح نے دی تھی تسلی یہ
آؤں گا تُم کو لینے ابھی جا رہا ہوں مَیں
۲
یہوداہ نے بھی کی تھی ساتھ تیرے بے وفائی
پر تیرے ساتھ وفا ہی کئے جا رہا ہوں مَیں
۳
سولی پر پیارے یسوع نے کی جان قربان اپنی
جان اپنی بھی نثار کئے جا رہا ہوں مَیں
۴
زندہ ہو کر مسیح نے گواہ بنایا مجھ کو
پاک روح سے بھر کر خدمت کئے جا رہا ہوں مَیں
۵
یہ بنتی تجھ سے یسوع سن لے یہ عرض ہے میری
جلد واپس آئیے اِسی اُمید میں جئے جا رہا ہوں مَیں
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector