یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟
اپنی صلیب کون اٹھائے گا؟
کون اب تیار ہے ابھی پکار ہے
کون تاج آسمانی پائے گا؟
(کورس )
کون ہے تیار؟ ابھی تیار یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟ یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟ اب ابھی کون تیار؟ ۱
یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟
کون اس کے ساتھ اب ہو جائے گا؟
پوری نجات ہے ، ہو اس کی جے جے
کون اس کی ثنا گائے گا؟
۲
یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟
دکھ اور تکلیف میں گو راستہ ہو
گناہ کو چھوڑ کے بند اس کے توڑ کے
کون اپ کو دیتا یسوع کو؟
۳
یسوع کے پیچھے کون ہو لیتا؟
جب تک نہ پہنچے ہم یردن کے کنار
فتح میں کامل کون ہوگا شامل؟
پہنچیں گے جب ہم یردن پار
۴
میں ہوں تیار ابھی تیار
یسوع کے پیچھے میں ہولوں گا
یسوع کے پیچھے میں ہو لوں گا
اب ابھی وہ تیار خدا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.