یسوع کے پیچھے چلوں گا چاہے دُکھ میں راستہ ہو
وادی اور پہاڑ میدان میں اگر مجھے جانا ہو
دِلی خوشی سے چلوں گا جہاں جائیں اُس کے قدم
جانتا ہوں کہ یہی راستہ جائے گا یروشلیم
۱
اِس لئے مَیں پوچھتا نہیں ربّ کہاں لے جاتا ہے
جھجکوں گا نہ یہاں کبھی یسوع راہ دکھاتا ہے
حکم مان اُس کے پیچھے چلوں گا حلیمی سے
کیونکہ اُس کی کامل مرضی اچھی ہے میرے لئے
۲
دُنیا گر مجھے لبھائے فانی چیزوں سے یہاں
اور گناہوں میں اُلجھائے دے تکلیف مجھے ہر آن
کر آزاد مجھے خدایا روح اور جان اور بدن میں
تاکہ تیری خدمت کرتا رہوں تیری مرضی میں
۳
لے خدایا میری مرضی اپنی مرضی میں چھپا
جب مَیں دوڑ میں تھکوں کبھی میری ہمت کو بڑھا
عمر بھر مَیں تیرے پیچھے چلوں گا صداقت سے
تب خوش رہوں گا جلال میں تیری پاک رفاقت سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.