یسوع کے پاس جائیں ہم اب اُس کے گیت گائیں ہم ۱
مشکل کے وقت اے دوستو
یسوع کے پاس جائیں ہم
وہی ہے مشکل کشا
لے کے یہ آس جائیں ہم
۲
مشکل کشا وہ آ گیا
بچانے ہمیں وہ آ گیا
مکتی ہے اُس کے در پہ جو
بن کے فقیر جائیں ہم
۳
اُس نے کہا میں زندگی
دیتا ہوں سب کو ابدی
نقشِ قدم پہ چل کے ہم
فضلِ کثیر پائیں ہم
۴
گائیں اُس کی یہ ثنا
زندگی کا بدن کے رہنما
حاضر وہ اب بھی ہے یہاں
آؤ خوشی سے جائیں ہم
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.