یسوع کا فرمان ہے تُم بنو نُور
دُنیا کی تاریکی اِس سے ہو گی دُور
گو چمکتی ہم سے روشنی تھوڑی سی
تیرا دِیا چمکے اور میرا بھی
۱
یسوع کا فرمان ہے مَیں ہُوں مسرور
میرے بچوں کا جب چلن ہو پُرنُور
تا ہو اُس کو ہم سے خُوشی خُرمی
تیرا دِیا چمکے اور میرا بھی
۲
یسوع کا فرمان ہے تُم بنو نُور
اُن کے لئے جو ہیں دُکھی اور رنجور
کم ہو تا بُرائی گندی دُنیا کی
تیرا دِیا چمکے اور میرا بھی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.