یسوع کا درشن پا کے
بھائی لگ جا سیوا میں
۱
پاکستان بلائے تجھ کو آ بچا مجھ کو
جانیں ہیں مرتی دیکھ ہزاروں پاپ کے ساگر میں
۲
کروس پر اپنی جان یسوع نے جگ کے لئے دی
جگہ ہے دیکھو سب کے لئے اُس کے ہِردے میں
۳
بیٹھے بیٹھے سال گنوائے نوجوانی کے
ابھی بھی کر لے یسوع کی سیوا باقی جیون میں
۴
چاروں طرف اندھیرا چھایا رات بھی آ پہنچی
جو کچھ ہے کرنا ابھی تُو کر لے دِن کی جیوتی میں
۵
یسوع کے لئے رُوحیں بچانے میں تُو جلدی کر
فصل ہے پکی پُولے جمع کر اُس کے کھتے میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.