یِسُوع جی کا نام یِسُوع جی کا نام

Yesu jee ka naam Yesu jee ka naam
بشارت؍مشنز، پنتکست ؍ روح القدس، ایذا رسانی| کاشف انور| 23|
+
یِسُوع جی کا نام یِسُوع جی کا نام
سارے ناموں سے اعلیٰ یہ نام
سارے ناموں سے افضل یہ نام
1
یِسُوع نام کا ورد تُو کر لے روحِ حق تُو پائے گا
سر جُھکا یِسُوع کے آگے سزا سے بھی بچ جائے گا
سارے ناموں سے سندر یہ نام
2
یِسُوع نام سے نہ شرمانا نہ تو تُم گھبرانا
اپنے دِل کے آنگن میں تُم خُوب اسے سجانا
خوشخبری کا ہے یہ پیغام
3
ساری قومیں ایک ہی نعرہ یِسُوع نام لگائیں گی
جو کام کئے ہیں یِسُوع نے دُنیا کو وہ بتلائیں گی
ہر قوم جپے گی یِسُوع نام
4
ہر ایک گھٹنا جُھکے پیارے یِسُوع نام کے آگے
پیش ہونگی تب ساری قومیں یِسُوع نام کے آگے
وہ عدالت کرے گا سر عام
5
شہر شہر میں نگر نگر میں چرچے ہونگے یِسُوع کے
یِسُوع یِسُوع ہر جا ہوگا جھنڈے ہونگے یِسُوع کے
تب ہوگا جہاں کا اختتام
6
یاد رہے بھائیو بہنوں اِبلیس تمہیں بہکائے گا
دُنیا کی شان و شوکت تُم کو پل بھر میں دکھلائے گا
دِل اپنے میں رکھنا کلام
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector