یسوع بادلوں پر ہو کے سوار آئے گا جس کا ہر شے پہ ہے اختیار آئے گا لا۔ لا۔ لا ۔ لا۔ لا ۔ لا (۱)
اس کی آمد پہ ہیں جن کے دل بیقرار
وہ ہوا میں اڑیں گے کریں گے اس کا دیدار
جس کا دنیا کو ہے انتظار ، آئے گا
(۲)
پھولوں سے کانٹے جدا کرے گا آ کے خدا
ساری دھرتی کے گُل پھر کریں گے ثنا
جب بھی گلشن میں جانِ بہار ، آئے گا
(۳)
ہونگی خوشیاں ہی خوشیاں پر نہیں ہو گا غم
عرش سے شامؔ آئے گا دیکھو یروشلیم
تختِ انصاف پر جب سالار ، آئے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.