یسوع آیا ہے، میرے لئے یسوع آیا ہے یسوع آیا ہے، تیرے لئے یسوع آیا ہے ہالیلویاہ، ہالیلویاہ ، ہالیلویاہ 1
کیسا عجب ستارہ ہےیہ جو راہ دکھلائے جاتا ہے
اُونچی نیچی راہوں پہ بھی جو رنگ بکھرائے جاتا ہے
اس شہزادے کو یہ مجوسی سجدہ کرنے آئے ہیں
2
جنگل سارا جھوم اُٹھا ہے خوشخبری کچھ ایسی ہے
کیسی شیریں آواز ہے حمد فرشتوں جیسی ہے
چرواہے یہ نغمہ سن کے گیت خوشی کے گاتے ہیں
3
یسوع دل کے بیت لحم کو ہم نے خوب سجایا ہے
من کی چرنی میں تُو آیا ہے ہم نے سب کچھ پایا ہے
دل میں ہمارے رہ یسوع ہم تجھ سے کہنا چاہتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.