یسوع تیرا لہو یسوع تیرا لہو اِن فضاؤں میں موجود ہے

Yeshu tera lahoo Yeshu tera lahoo in fazaon mein mojood hai
بپتسمہ، پنتکست ؍ روح القدس، متفرق نغمات، دعا| عارف راجرز بھٹی| اسمبلیز آف گاڈ| 59|
+
یسوع تیرا لہو یسوع تیرا لہو
اِن فضاؤں میں موجود ہے
تیرے لہو کی ہر بوند وہ قیمتی
اِن ہواؤں میں موجود ہے
وہ قدرت عجیب ، ہے تیری صلیب
وہ جو زخموں سے تیرے ، لہو کا چشمہ بہا
اُٹھا لے گیا ، وہ سارے گناہ
تُو وہ برّہ خُدا کا
سب کے لئے جو مؤا
۱
آ تُو اپنے زور میں ظاہر جلال کر ہم کو بحال کر
وہ جو نہ کانوں نے سُنا نہ دیکھا آنکھوں نے نیا تُو کام کر
ہمیں پاک کر، ہمیں صاف کر
اپنے خون کی دھارا سے دھو دے تُو سارے گناہ
نئی زندگی ہو پھر سے رواں
مُردہ ہڈیوں کو زندہ تُو کر دے اے میرے خُدا
۲
خاکساری سے دعاؤں میں جھکے بدی سےپھرتے خُدا
آسماں کو کھول دے بحال ہم کو پھر سے کر دے خُدا
تُو بھر دے ہمیں ، روحِ پاک سے
تیرے دیدار کے ہو گئے ہم ہیں طالب خُدا
ہے پیاسی زمیں، سیراب تُو کر
اپنی پاک حضوری کا بادل یہاں برسا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector