Loading

یہوواہ میں پکارتا ہوں مجھے وہ تمام میراث دے

Yehovah main pukarta hoon mujhe woh tamaam miraas de
ارنسٹ مل| 5|
+
یہوواہ میں پکارتا ہوں
مجھے وہ تمام میراث دے
جو تیرے اکلوتے بیٹے
یسوع مسیح ناصری کے نام میں ہے
۱
وہ روح سے معمور، مخمور، بھرپور ہے
حکمت سے معمور، مخمور، بھرپور ہے
قوت سے معمور، مخمور، بھرپور ہے
وہی قوت کا لباس مجھے بھی دے
۲
یسوع کا لہو پاپوں کو کرتا شما
وہی زندہ لہو لوگوں کو کرتا چنگا
یہی پاک لہو، مُردوں کو دیتا جلا
تاثیر لہو، یسوع کی مجھ کو بھی دے
۳
جو مانگتا ہوں یسوع کے نام میں دے
وہی روح کا مسح یسوع کے نام میں دے
روح جان کی شفا یسوع کے نام میں دے
اے پاک خدا، یسوع کی پہچان دے
۴
یسوع قوت میری ، میری حیات بھی ہے
آسمانی فسح آبِ حیات بھی ہے
یسوع میرا خدا ملؔ کی اوقات بھی ہے
روح پاک مجھے، یسوع سا مسح بھی دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector