Loading

یہ وقت ہے برکتوں کا رحمتوں کا

Yeh waqt hai barkaton ka rahmaton ka
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 5|
+
یہ وقت ہے برکتوں کا رحمتوں کا
آسمان کے دریچے کھل گئے آج سارے
ابر رحمت ہے برسا اِن دِلوں پہ ہمارے
۱
یہ وقت ہے چاہتوں کا قربتوں کا
پیار اک دوسرے سے آؤ ایسے کریں ہم
امن و چاہت کو دِل میں ہر کسی کے بھریں ہم
۲
یہ وقت ہے رفاقتوں کا شراکتوں کا
ہو شراکت سبھی میں باپ میں ایک ہیں ہم
سانجھی خوشیاں ہماری سانجھے اپنے سبھی غم
۳
یہ وقت ہے شکرانوں کا ، نذرانوں کا
بخششوں کا خدا کی کریں شکر ہم پل پل
باپ کا ہی پیار دے وہ، ماں کا بھی دے وہ آنچل
۴
یہ وقت ہے یسوع کی دید کا تجدید کا
ہر شے میں ہے نیا پن، ہے نیا یہ زمانہ
دل نیا لو مسیح سے دے کے دِل یہ پرانا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector