Loading

یہ میز جو سجی ہے یہ میری تازگی ہے

Yeh mez jo saji hai yeh meri tazgi hai
متفرق نغمات، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| تمجیدِ مسیحا| 11|
+
یہ میز جو سجی ہے یہ میری تازگی ہے
اس میں میری شفا ہے یہ میری بندگی ہے
۱
یہ خون کلوری پر چشمہ سا بہہ رہا ہے
ہر مرض کی دوا ہے اس میں میری بقا ہے
۲
یہ بدن جو دار پر ہے گھائل ستم زدہ ہے
کوڑوں کی مار سے جو چھلنی سا ہو گیا ہے
۳
اس میز پر جو آئے ابدی حیات پائے
دکھ سے رہائی پائے زندگی کا تاج پائے
۴
اس میز پر جب آؤ ٹھکرا کے تم نہ جاؤ
مصلوب کی وفا کو تم چھوڑ کر نہ جاؤ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector